پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکار، میزبان و ہدایتکار یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل پر تنقید کی ہے۔اداکارہ نادیہ خان آج کل میزبانی سمیت ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور جج کردار ادا کر رہی ہیں، نادیہ خان ساتھی اداکاراؤں روبینہ اشرف اور مرینہ خان کے ساتھ آن ایئر ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہیں۔نادیہ خان نے یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’پیراڈائز‘ پر حال ہی میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے 4 نمبر اور ہدایتکاری کو 0 نمبر دیے ہیں۔نادیہ حسین اس دوران اس ڈرامہ سیریل اور اس کی ہدایتکاری کو صفر اور 1 نمبر دینے کی بھی باتیں کر رہی ہیں۔نادیہ خان کی یاسر حسین کے ڈرامہ سیریل پر دی گئی رائے سے متعلق ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اداکار یاسر حسین نے اداکارہ کی تنقید کا جواب اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دیا ہے۔یاسر حسین نے نادیہ خان کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نادیہ حسین کے پورے کیریئر کی اداکاری کو 1 اعشاریہ 5 نمبر دیتا ہوں اور میزبانی کو 2.5 نمبر دیتا ہوں، باقی آج کل نادیہ خان ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں۔‘یاسر حسین کا اپنی اسٹوری میں مزید کہنا ہے کہ ’ٹھنڈی سانس لیں، نمبرز سے کچھ نہیں ہوتا ہے‘۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میں یاسر حسین کی اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اداکار شجاع اسد کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں نامور فنکار موجود ہیں۔
نادیہ خان آج کل ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں: یاسر حسین


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments