class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14145 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حمیرا اصغر کی 9 ماہ سے گمشدگی کا دعویٰ کرنے والے اسٹائلسٹ کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس میں ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری کے بعد سرگرمیاں ہوئیں۔

حمیرا اصغر کی 9 ماہ سے گمشدگی کا دعویٰ کرنے والے اداکارہ کے اسٹائلسٹ مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ حمیرا سے میری آخری بات چیت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی، تاہم ان کے واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی تاریخ 7 اکتوبر 2024ء کی تھی۔ اس کے بعد متعدد بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، کال اور پیغامات بھیجے جو کبھی پڑھے نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ جب کئی ماہ تک اداکارہ کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہ آئی تو ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے حمیرا کے موبائل نمبر پر ایک مرتبہ پھر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی تو 5 فروری کو سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پوسٹ لگانے کے بعد اگلے دن پھر رابطہ کیا تو اداکارہ کے واٹس ایپ سے ناصرف ان کی ڈی پی غائب تھی بلکہ ان کا لاسٹ سین بھی بند کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ اسٹائلسٹ دانش سے رابطہ کیا ہے، ان سے تمام اسکرین شاٹس لیکر اس سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے حمیرا کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاؤڈر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سفید پاؤڈر کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل تجزیے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پاؤڈر کیا ہے؟ پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل تجزیے کے لیے بھیجے جائیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter