class="post-template-default single single-post postid-4988 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے پابندیاں ہٹا دیں

میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔یہ پابندیاں 2021 میں سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپیٹل پر پرتشدد حملے کے بعد اقدامات کے طور پر لگائی گئی تھیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید معطلی کی سزاؤں کے تابع نہیں ہوں گے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں کے امریکی کیپیٹل پر حملے کے ایک دن بعد غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، اور یہ پایا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تشدد میں شامل لوگوں کی تعریف کی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter