عیدالفطر پر خادمِ حرمین شریفین کا امتِ مسلمہ کیلئے امن و استحکام کا پیغام

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا بھی کی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاکھوں مسلمانوں نے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید الفطر کے بڑے اور روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔

دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم البانیسی سڈنی کی مسجد میں تہوار میں شریک ہوئے۔

پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا میں عیدالفطر کل ہو گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *