class="post-template-default single single-post postid-8015 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سٹی آف کارنوال کمیونٹی کے اراکین، معزز شہری اور ٹرانزٹ کے دیگر صارفین جمعرات نومبر 14 کو کارنوال ٹرانزٹ کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوئے

سٹی آف کارنوال کمیونٹی کے اراکین، معزز شہری اور ٹرانزٹ کے دیگر صارفین جمعرات نومبر 14 کو کارنوال ٹرانزٹ کی پچاسویں سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوئے۔ کارنوال ٹرانزٹ بس کمپنی نے 14 نومبر  1974 کو اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کیا تھا۔
سب سے پہلے کارنوال ٹرانزٹ کے ڈویژن مینجر  جین میرکل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کمپنی کی تاریخ کے حوالے سے بریف کیا۔ اسکے بعد کارنوال کے مئیر مسٹر جسٹن ٹونڈل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کارنوال ٹرانزٹ کے دو ڈرائیورز نے ڈسپلے کی گئی کچھ چیزوں کے بارے میں شہریوں کو بتایا کہ کیسے ہمارا سسٹم کام کرتا ہے۔
اس موقع پہ ایک عدد کیک کاٹا گیا اور شہریوں کو کافی، بسکٹ پیش کئے گئے۔ اسکے علاوہ کارنوال ٹرانزٹ کی جانب سے بال پینز اور ٹارچ کے سوئینئرز بھی سبکو گفٹ کئے گئے، جن پہ کارنوال ٹرانزٹ کا لوگو بنا ہوا تھا۔
یہ پُروقار تقریب دوپہر 1:30 سے 2:30 تک تھی۔ کارنوال ٹرانزٹ کے باقی عملے نے بھی شہریوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter