مظفر گڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو 1 لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔پنجاب کے صوبائی وزیرِ سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، ایسے پروگرام ظاہر کرتے ہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ واقعی صوبے کی ماں بھی ہیں۔
Post your comments