اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے آڈیشن سے لے کر آج تک متعدد بار غیر اخلاقی آفرز موصول ہو چکی ہیں۔پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی، پیشہ ورانہ، محبت اور مس پاکستان بننے کے سفر سے متعلق بات کی۔مشہور ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے آڈیشن پر ہی ڈائریکٹر نے کہہ دیا تھا کہ مجھے بہت ساری ماڈلز نے گرین سگنل دیا ہے، آپ نے گرین سگنل نہیں دیا، آپ کو کام کے لیے کیسے منتخب کر لوں؟اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کچھ روز قبل ہی ایک نامور ڈائریکٹر نے میسیج کیا تھا کہ ایک بار صرف مِل لیں، آپ کو 3 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلی تشہیر سے 20 ہزار روپے کمائے تھے۔دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے اریج چوہدری نے کہا کہ کراچی شہر دوسرے شہروں کے مقابلے میں بہت مہنگا ہے، کراچی میں کسی اچھی جگہ رہنا بھی بہت مشکل اور مہنگا پڑ جاتا ہے، میں اپنی شخصیت، بیوٹی اور رہن سہن پر ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچ کر دیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کے شعبے سے آپ جتنا کماتے ہیں اس سے کہیں زیادہ آپ کا اپنی ذات پر خرچہ ہو جاتا ہے۔انٹرویو کے دوران اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی والدہ میرے والد کی رشتے دار ہیں مگر میں نے آج تک اداکار سے کبھی کوئی فائدہ نہیں لیا ہے۔اداکارہ اریج چوہدری نے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری میں غیر اخلاقی مطالبات، ماڈلز کے استحصال اور کام کے بدلے فیور مانگنے کے کلچر پر بھی کھل کر بات کی ہے۔
متعدد نامور ڈائریکٹرز نے مجھے غیر اخلاقی آفرز کیں: اریج چوہدری

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کردی
Posted in: News, Sportsلاہور قلندرز کے آئندہ 10 سال پی ایس ایل کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز نے دس سال کی توسیع کردی۔ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں کرکٹر حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سی اِی او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر […]
Read More



















Post your comments