شارجہ: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ لیام لِونگسٹن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 82 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 233 رنز بنائے، جو لیگ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کا سب سے نمایاں پہلو آخری اوور تھا جس میں لِونگسٹن نے ڈوائن پریٹوریئس کو پانچ چھکے لگا کر 33 رنز حاصل کیے۔ اوپنرز ایلکس ہیلز (32) اور علیشان شرفو (34) نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، جبکہ شرفن ردرفورڈ نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شارجہ واریئرز کی جانب سے عدیل رشید 31 رنز کے عوض دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرز کی ٹیم ابتداء سے دباؤ کا شکار رہی اور ابتدائی تین وکٹیں محض 56 رنز پر گر گئیں۔ بعد ازاں ٹم ڈیوڈ نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈوائن پریٹوریئس (39) اور عدیل رشید (25) نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن مقررہ اوورز میں ٹیم 194 رنز بنا سکی۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی جانب سے جارج گارٹن، اولی اسٹون اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لِونگسٹن نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں پچ کچھ سست محسوس ہوئی لیکن اختتامی اوورز میں انہیں رِدم مل گیا۔ شارجہ واریئرز کے کپتان ٹم ساؤدی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم درمیانی اوورز میں وکٹیں لینے میں ناکام رہی، جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار فتح سے کرتے ہوئے اگلے میچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی

Weekly E Paper

Article
Creating change begins with awareness. Together, we can raise awareness, show support, and break the stigma against people living with HIV.
Posted in: Article, NewsTogether, we build hope. Together, we save lives. Together, we can turn disruption into hope and build a future with no one left behind. Let’s unite in action, remembrance, and hope. Ambassador Imam Allama Ahsan Siddiqui MESSAGE —— The Chairman, Interfaith Commission for Peace & Harmony (ICPH), and the Secretary General Albaraka Welfare Trust International […]
Read Moreمصر کے روشن چراغ ظفر محمد خان
Posted in: Article, News
sports
آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی
Posted in: News, Sportsشارجہ: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کے افتتاحی میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ لیام لِونگسٹن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 82 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی […]
Read More




















Post your comments