امریکی ریاست نیویارک میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
امریکا میں برفانی طوفان کے باعث بفالو اور شمالی نیویارک کئی فٹ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، کچھ علاقوں میں برف باری کاسلسلہ رک چکا ہے جہاں برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اب بھی متاثر ہیں جبکہ اسکول بھی بند ہیں۔مغربی نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔
Post your comments