ٹیکساس :امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ختم ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد امریکہ میں ایک اور کرکٹ لیگ لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ یہ لیگ 16 سے 28 اگست 2024 تک ٹیکساس کے موسے اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس میں گریم سوان، ٹی ایم دلشان اور لیام پلنکٹ جیسے کرکٹ لیجنڈز شرکت کریں گے۔لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 امریکہ میں قائم بروسڈ اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے اس کے افتتاحی سیزن کے لئے جون گروپ کے بانی موہت جون کو پروموٹر کے طور پر چنا گیا ہے۔ موہت جون ایک کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے 26 برس کی عمر میں اپنا آئی ٹی کاروبار شروع کیا تھا جسے انہوں نے برسوں کامیابی سے چلایا ٹیکساس کے موسے اسٹیڈیم میں منعقدہ لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 میں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پیش کیا جائے گا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے جن کی مجموعی تعداد 24 ہوگی۔ ایونٹ میں 7 ٹیمیں انڈو کنگز، ایشین اوینجرز، یورو رینجرز، امریکن میورکس، ٹرانس تسمان ٹائٹنز، افریقی لائنز اور کیریبین وائی کنگز حصہ لیں گی۔
لیجنڈزانٹرکانٹی نینٹل ٹی ٹوئنٹی 16 اگست سے امریکا میں کھیلی جائے گی




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments