class="post-template-default single single-post postid-4792 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لاہور: علاج کیلئے بیٹا لائے، اسپتال نے مردہ بچی والدین کو پکڑا دی

لاہور کے چلڈرن اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے جس نے بچے کے بجائے مردہ بچی والدین کے حوالے کر دی۔مذکورہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل بیٹا پیدا ہوا جسے گوجرانوالا سے علاج کے لیے لاہور کے چلڈرن اسپتال لایا۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچہ مردہ قرار دیتے ہوئے واپس کر دیا، گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بیٹے کے کپڑوں میں مردہ بچی دی گئی ہے۔پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان سمیت اسپتال انتظامیہ کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں، اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter