پی ایس ایل11 کیلئے لاہور قلندرز کی تیاریوں کا اسلام آباد میں آغاز

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے11ویں ایڈیشن کے لیے تیاریوں کا اسلام آباد میں آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ کنڈیشننگ کیمپ ہم نے پی ایس ایل کے لیے شروع کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ آپس میں گھل مل سکیں، وقت بہت کم ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد 2 دن کا کیمپ ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شرکت کا موقع دیا ہے جبکہ آکشن کے ذریعے اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے، گیپ کور کیا ہے اور اب بہت امید ہے کہ ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

— جنگ فوٹوز
— جنگ فوٹوز

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ یہ کنڈیشننگ کیمپ مفید ثابت ہو گا، مقامی کھلاڑیوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا، آکشن میں اچھے کھلاڑیوں کو لیا گیا ہے، ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہے۔

ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکا ہوں، اب میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل رہا ہوں، اس کے مالک بہت فرینڈلی ہیں جبکہ کوچز بہت اچھے ہیں، میری بھی خواہش تھی کہ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلوں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے لیے جتنا اچھا کروں گا تو آگے ٹیم میں بھی آؤں گا، شاہین آفریدی بہت سپورٹ کرتے ہیں، میرا ٹی 20 ڈبیو ان کی کپتانی میں ہی ہوا، ون ڈے سیریز بھی میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیلا ہوں، وہ ٹیم کو بہت متحرک رکھتے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *