لاہور میں دھوکے سے شادی کرکے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد کے خلاف پانچویں بیوی نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے دھوکے سے اس سے شادی کی، وہ برطانوی شہری ہے اور والدہ کے علاج کےلیے 2023 میں پاکستان آئی تھی۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ساجد نے ملاقات کے بعد رشتہ بھیج کر شادی کی۔ شادی کے بعد میں واپس برطانیہ چلی گئی۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے میرا زیور، پراپرٹی اور قیمتی سامان دھوکے سے لے لیا اور سارا کچھ ہتھیانے کے بعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر معلوم ہوا ملزم کی مجھ سے پانچویں شادی ہے۔ ملزم پہلے بھی 4 بیویوں کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیا چکا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر ملزم کو سپورٹ کر رہا ہے، آئی جی نوٹس لیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / لاہور: دھوکے سے شادی کرکے رقم بٹورنے والا گرفتار، مقدمہ پانچویں بیوی نے درج کروایا
لاہور: دھوکے سے شادی کرکے رقم بٹورنے والا گرفتار، مقدمہ پانچویں بیوی نے درج کروایا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments