class="post-template-default single single-post postid-8927 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کویت پیٹرولیم نے پاکستان میں آپریشنز سمیٹنے کا فیصلہ کرلیا

کویت فارن پیٹرولیم ایکسپوریشن کمپنی (کفپیک) نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں اپنے آپر یشنز کو سمیٹنا شروع کردیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں تقریباَ 6کروڑ مالیت کے اپنے کلیدی اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کو فروخت کردیئے ہیں ۔ یہ بات یہاں وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے جنگ کو بتائی ۔ غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں2700ارب روپے کے گردشی قرضے سے پر یشان ہیں اس میں 60کروڑ ڈالرز سمیت 1500 ارب روپے ملکی و غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے پھنے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگی ہے ۔ تر میم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء کی منظوری میں ایک سال کی تا خیر نے بھی کویتی کمپنی کو مذکورہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ۔ تا ہم کفپیک نے پاکستان میں اپنے اثاثے فروخت کرکے قیمت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تا کہ اس سے دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کی جا سکے ۔ کفپیک کویت پیٹرولیم کا رپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے کے پی سی کا قیام 1981ء میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ادارہ بیرون ممالک خام تیل ‘ قدرتی گیس کی دریافت اور وسعت کا کام کرتی ہے ۔ ان میں آسٹر یلیا‘ ایشیاء افریقا‘ شمالی امریکا اور یورپ کے ممالک شامل ہیں ۔ کفپیک کے چیف ایگز یکٹیو آفسیر محمد الحیر کے مطابقکمپنی اسٹر یٹجک شراکت دار کو فروغ دینے کے لئے ایم او یوز طے کرنا چاہتی ہے ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter