پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کی کارکردگی کو ناقص اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصہ، احتجاج اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پشاور کے منتخب ارکان پارلیمنٹ ، سینئر رہنماؤں ، کارکنوں، پارٹی ونگز اور تنظیمی ارکان پر مشتمل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفر نس کے انعقاد سے قبل تمام مقامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا تھا کہ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کا بندوبست کیا گیا ہے تاہم اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، سابق ایم این اے ساجد نواز ، پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، خاتون رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی البتہ بیشتر منتخب ارکان غائب رہے ، کانفرنس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور تحریک انصاف کا گڑھ ہے ،صوبہ میں مسلسل تیسری مرتبہ بھاری مینڈیٹ کیساتھ تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن پارٹی اراکین اور عوامی رائے صوبائی حکومت سے متعلق اچھی نہیں کیونکہ پشاور شدید مسائل سے دوچار ہے، کانفرنس کا مقصد بھی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اور حل کا مطالبہ کرنا ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پشاور کی ترقی کے معاملات کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، چند مخصوص افراد کی ایما پر مختلف بورڈ آف گورنرز اور اعزازی عہدوں پر من پسند تقرریاں ہورہی ہیں ،ماضی میں بھی پارٹی کے اہل ارکان کی شراکت کو نظر انداز کرکے شہر کو مزید بگاڑ دیا گیا ،صوبائی دارالحکومت کی حیثیت سے پشاور کا اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہریوں کیساتھ موازنہ کیا جانا چاہئے اور ایک ماڈل شہر کے طور پر پیش ہونا چاہئے مگر بدقسمتی سےپشاور بدترین مسائل سے دوچار ہے، ترقیاتی کام بند، نکاسی آب کا نظام خراب ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سڑکوں کا برا حال ہے، پشاور کے ترقیاتی فنڈز دوسرے اضلاع منتقل کئے جارہے ہیں ،کانفرنس میں فنڈز منتقلی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ حکومتی اقدام کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی ، شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، سیورج کا نظام تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، واٹراینڈ سینٹیشن سروسزکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے، پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، پولیس کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ، کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔
Home / News, Regional / خیبرپختونخوا، تحریک انصاف اپنی ہی صوبائی حکومت پر برس پڑی، کارکردگی مایوس کن قرار، مزاحمت کا اعلان
خیبرپختونخوا، تحریک انصاف اپنی ہی صوبائی حکومت پر برس پڑی، کارکردگی مایوس کن قرار، مزاحمت کا اعلان

Related Articles


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم موجودگی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو کیوں […]
Read More
Post your comments