چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ادارے کی ترقی و معیار کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت عامہ کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئرعہدیداران کے علاوہ میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے بھی شرکت کی-
Home / Health, News / کراچی: بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
کراچی: بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments