کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو ضمنی انتخاب میں بڑا دھچکا لگ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو سینٹ پال سیٹ پر ضمنی انتخاب میں لبرل پارٹی کو شکست ہو گئی، یہ سیٹ 30 سال سے زیادہ عرصہ لبرل پارٹی کے پاس رہی۔لبرل پارٹی کی لیزلی چرچ کو کنزرویٹو کے ڈان اسٹیورٹ نے صرف 590 ووٹوں سے ہرایا۔لبرل پارٹی کی کیرولن بینیٹ کے سیٹ چھوڑنے پر سینٹ پال سیٹ پر ضمنی انتخاب 24 جون کو ہوئے تھے۔
ضمنی انتخاب میں شکست پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل
ضمنی انتخاب میں شکست پر جسٹن ٹروڈو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر وہ نتیجہ نہیں جو ہم چاہتے تھے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے بعد کینیڈین شہریوں کے خدشات اور مایوسی کو سمجھ سکتا ہوں، یہ آسان وقت نہیں، مجھے اور میری پوری ٹیم کو سخت محنت کرنی ہے۔
Post your comments