class="post-template-default single single-post postid-10263 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کچھ رشتے داروں سے بدبو آنے کا بیان جگن کاظم کو مہنگا پڑ گیا

مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر  پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ درپیش تھا۔جگن کاظم نے کہا کہ مجھ لگ رہا تھا کہ دونوں نے کئی دن سے اپنے بال بھی نہیں دھوئے ہیں اور ان کے بالوں میں خشکی بھی واضح تھی، ان دونوں افراد کی دانتوں کی صفائی بھی نہیں ہوئی تھی جس کے باعث بدبو آ رہی تھی۔انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھیں، صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔مارننگ شو میزبان کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمنٹل نہیں ہونا چاہیے، میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا بے عزتی کے مترادف ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter