مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ درپیش تھا۔جگن کاظم نے کہا کہ مجھ لگ رہا تھا کہ دونوں نے کئی دن سے اپنے بال بھی نہیں دھوئے ہیں اور ان کے بالوں میں خشکی بھی واضح تھی، ان دونوں افراد کی دانتوں کی صفائی بھی نہیں ہوئی تھی جس کے باعث بدبو آ رہی تھی۔انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھیں، صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔مارننگ شو میزبان کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمنٹل نہیں ہونا چاہیے، میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا بے عزتی کے مترادف ہے۔
کچھ رشتے داروں سے بدبو آنے کا بیان جگن کاظم کو مہنگا پڑ گیا


Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
Posted in: News, Sportsایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان […]
Read More
Post your comments