امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے 2 سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز کئی مہینوں سے بین ایفلیک کے ساتھ اپنی شادی کو بچانے کی کوششیں کر رہی تھیں۔رپورٹ میں گلوکارہ کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جینیفر لوپیز نے معاملات کو سلجھانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہیں اور اب ان کی اولین ترجیح ہمیشہ کی طرح صرف بچے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شادی ختم کرنے کے فیصلے پر بہت مایوس اور اداس ہیں لیکن جب بین ایفلیک کی جانب سے شادی کو بچانے کے لیے کوئی کوشش نظر نہیں آئی تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں بچا تھا۔رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد عدالت میں طلاق کے لیے رجوع کیا۔
جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل کے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والوں میں ابوظہبی سے کیمبرج ہائی اسکول اور انڈین اسکول المرور دبئی سے دبئی کالج، دبئی انٹرنیشنل اکیڈمی ایمریٹس ہلز، ونچیسٹر اسکول، […]
Read More
Post your comments