class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13526 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود

ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی،  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم رینکنگ میں 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوئی۔ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے دو سے تین ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، رواں برس ان کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی اُمید ہے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر سے پہلی پوزیشن چھین لی، وہ  1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔رینکنگ  میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter