class="post-template-default single single-post postid-7477 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیلی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ایران

ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ایرانی فوجی حکام نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، تہران کے قریب حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاع نظام کا استعمال کیا۔دوسری جانب ایرانی ایئر ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام میں کئی فوجی مقامات پر حملے کیے، اسرائیل کے حملے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے ناکام بنائے گئے۔ایرانی ایئر ڈیفنس نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں کئی مقامات پر محدود پیمانے پر نقصانات ہوئے۔اسرائیلی اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملہ 3 مرحلوں میں کیا گیا، دوسرے اور تیسرے حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کر دی۔اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے ایران میں فوجی اہداف پر 2 بار کئی فضائی حملے کیے ہیں، اسرائیل نے شام میں بھی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ایرانی فوجی حکام نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، تہران کے قریب حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاع نظام کا استعمال کیا۔دوسری جانب ایرانی ایئر ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام میں کئی فوجی مقامات پر حملے کیے، اسرائیل کے حملے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے ناکام بنائے گئے۔ایرانی ایئر ڈیفنس نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں کئی مقامات پر محدود پیمانے پر نقصانات ہوئے۔اسرائیلی اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملہ 3 مرحلوں میں کیا گیا، دوسرے اور تیسرے حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی.

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوابی حملے کیے تو کشیدگی کا ایک نیا باب شروع ہو گا، جس کا جواب اسرائیل بھرپور انداز میں دے گا۔اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے کشیدگی کا ایک نیا دور شروع کرنے کی غلطی کی تو ہم اس کا جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ وہ تمام لوگ جو اسرائیل کی ریاست کو دھمکیاں دیتے ہیں اور خطے کو وسیع تر کشیدگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، وہ بھاری قیمت ادا کریں گے۔ادھر ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter