class="post-template-default single single-post postid-6627 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیروت پر اسرائیلی بمباری، حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ابراہیم عقیل شہید

اسرائیلی فوج کی لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللّٰہ کے گڑھ پر فضائی بمباری میں سینئر ترین رہنما ابراہیم عقیل سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔عرب اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا جدید ترین ایف 35 جنگی طیارے نے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ جنوبیہ میں حزب اللّٰہ کی حساس تنصیبات کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سینئر ترین رہنما ابراہیم عقیل عرف تحسین شہید ہوگئے۔

اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فضائی بمباری اس وقت کی گئی جب حزب اللّٰہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اجلاس جاری تھا۔ حزب اللّٰہ نے تاحال آپریشن کمانڈر ابراہیم عقیل کا اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے کی تصدیق نہیں کی۔عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل امریکی حکومت کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے، جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے 70 لاکھ ڈالرز کا انعام رکھا تھا۔

ابراہیم عقیل پر سال 1983 کے دوران بیروت میں امریکی سفارتخانے سمیت فوجی اڈوں میں دھماکے کرنے اور امریکی میرنز سمیت300 سے زائد امریکیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے سنگین الزامات عائد تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter