class="post-template-default single single-post postid-10935 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائیاں شروع کردیں

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی علاقوں میں ٹارگٹڈ زمینی کارروائیاں شروع کردیں، جس پر حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں ایک مرتبہ پھر بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔اسرائیلی کارروائیوں پر حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی، جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچوں سمیت 440 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور جارحیت جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ 18 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 440 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوگیا، عبادات کے لیے مسلمانوں نے بیت المقدس کا رُخ کرلیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی، ہر سال ہزاروں مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں۔رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter