class="wp-singular post-template-default single single-post postid-10827 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 200 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، شہید فلسطینیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غز ہ میں 35 حملے کیے گئے،اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت پر کیے گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مشاورت کی گئی تھ۔ی۔

اسرائیلی فوج نے وادی غزہ میں فلسطینیوں کے مجمع پر ڈرون سے بمباری کی، جس سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید 2 فلسطینی آپس میں بھائی اور تیسرا کزن بتایا جا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے عرب میڈیا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تین لاشیں ملبوں سے برآمد ہوئیں، 2 لاشیں تازہ حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 9 زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں 48 ہزار 577 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار اور 41 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پر قبضہ کرلیا اورزمینداروں کو بیدخل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق باغات 30 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں، جس میں 50 سال پرانے زیتون کے درخت ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter