معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایرانی انقلابی گارڈز کے اڈوں اور انٹیلی جنس مراکز پر حملہ کرے گا۔اخبار نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیلی حملے پر ردِعمل دیا تو ایران کے ایٹمی مراکز پر حملہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل سے ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ پہلی بار ہمارے پاس خوفناک ردِعمل کے خوف کے بغیر ایران پر حملے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ایرانی حکومت اور جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی قانونی حیثیت اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔
ڈپٹی چیف حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کا دائرہ بتدریج بڑھا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل پر حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلی کا آغاز ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کمان مربوط ہے، امریکا و اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔حزب اللّٰہ کے ڈپٹی چیف شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی سے نہیں ڈرتے۔نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے حملوں سے سنبھل چکے، چین آف کمان بھرپور کام کر رہی ہے۔
Post your comments