ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران پر حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شام اور لبنان کے دورے میں حزب اللّٰہ کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند دیکھے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حزب اللّٰہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے دعوے قیاس آرائیاں ہیں۔ حزب اللّٰہ لبنان کی اہم حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کی سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔
Post your comments