اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے، اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے موبائل فون تکنیکی تجزئیے کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے موبائل فون ڈیٹا میں کچھ پیغامات ڈیلٹ یا ریموو ہیں،ان پیغامات کو حاصل کرنے کیلئے پولیس نے سی ٹی ڈی سے مدد طلب کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مٹائے ہوئے پیغامات سے کوئی اہم معلومات ملے۔ دوسری جانب حمیرا اصغر کے بینک اکاوئنٹ میں تین لاکھ سے زائد رقم کی موجودگی کا بھی پتا چلا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ا اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد اور فلیٹ سے یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی اسکے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے، جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروزاہ کھلا ہوا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہوگا۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات، اہم شواہد مل گئے

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments