صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی برادری دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو فنڈنگ‘ تربیت اور بھیجنے میں بھارت کے ملوث ہونے کا نوٹس لے‘پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے‘ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا‘پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ افواج پاکستان کسی بھی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی قیادت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / عالمی برادری پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا نوٹس لے، صدر، وزیراعظم ملاقات، اعلامیہ
عالمی برادری پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا نوٹس لے، صدر، وزیراعظم ملاقات، اعلامیہ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments