اسلام آباد موٹر وے پولیس نے مختلف 11 بسوں کو موٹر وے پر سفر سے 7 روز کے لیے معطل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ بسوں کے خلاف ڈگی میں مسافروں کو بٹھانے جیسے خطرناک عمل پر کارروائی کی گئی۔
اسلام آباد میں ٹول پلازا پر چیکنگ کے دوران مسافروں کو بس کی ڈگی سے نکال لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز پر مسافروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق شہریوں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔













Post your comments