بھارت کے سب سے دولت مند فلمساز کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے، شاہ رخ خان اور آدیتیا چوپڑا کی مشترکہ جائیداد اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز یعنی 30 ہزار کروڑ سے زائد کی نیٹ ورتھ کے مالک، اس فلمساز نے ہی رجنی کانت کی کئی بڑی اور ہٹ فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔یہ کوئی راز نہیں کہ فلم سازی اب دولت کمانے کا ذریعہ ہے، بھارتی فلم ساز ہر سال ایسے پروجیکٹس سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، جن میں اسٹار اداکار پرفارمنس دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دولت مند فلمساز اکثر کیمرے کے پیچھے اور لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں، کلانیتی مارن جنہیں بھارت کا بل گیٹس بھی کہا جاتا ہے ، وہ دولت مند فلمساز ہیں۔یہ فلمساز 30 ہزار 289 کروڑ کی دولت رکھتے ہیں، ان کی جائیداد میں 37 ٹی وی چینلز کا نیٹ ورک، فلم پروڈکشن کمپنی اور آئی پی ایل ٹیم سن رائز حیدرآباد بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلانیتی مارن کی فلم ساز کمپنی نے بھارتی فلم تاریخ کی کئی بڑی ہٹ فلم پروڈیوس کیں، جن میں روبورٹ، پیتا، بیسٹ، جیلر اور رایان شامل ہیں۔بھارت کے اس دولت مند فلمساز کی فلموں میں رجنی کانت، دھنوش، وجے تھلاپتی سمیت بڑے اداکاروں نے پرفارمنس دی ہے۔کلانیتی مارن کے بعد بھارت کے دوسرے امیر فلمساز رونی اسکرووالا ہیں، جن کی دولت کی مالیت 1 اعشاریہ 55 بلین ڈالر ہے، آدیتیا چوپڑا کی 890 ملین ڈالر، شاہ رخ خان کی870 ملین ڈالر دولت رکھتے ہیں، جبکہ ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کی نیٹ ورتھ 950 ملین ڈالرز ہے۔
Post your comments