بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اس مہینے پاکستان آئیں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جے شنکر اسلام آباد میں ہونے ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کریں گے۔بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ساتھ آئیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ جے شنکر کا دورہ طرفہ نہیں، وہ ایک کثیرالملکی اجلاس میں آرہے ہیں۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام آباد میں ہونے ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کریں گے۔
Post your comments