برمنگھم : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ نے اپنے انتہائی متوقع سیزن 2 کا اعلان کردیا ہے۔ ایک توسیع شدہ شیڈول، مارکی کھلاڑیوں اور اضافی مقامات کے ساتھ، ٹورنامنٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ اپنے افتتاحی سیزن کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ بن چکی ہے۔ چھ ممالک بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹرز ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان سنسنی خیز افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ناک آؤٹ میچز بشمول 31 جولائی کو دو سیمی فائنل اور 2 اگست کو گرینڈ فائنل بھی ایجبسٹن میں ہوں گے۔ مقامات کی مکمل فہرست جلد جاری کردی جائے گی۔ڈبلیو سی ایل کے سی ای او ہرشیت تومر نے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل سیزن 1 نے ایک ناقابل یقین مداح تجربہ فراہم کیا، اور ہم سیزن 2 کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہماری توجہ دنیا بھر کے ناظرین کے لئے ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرنے پر ہے۔ڈبلیو سی ایل کے شریک مالک اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہر سال بڑی ایسوسی ایشنز اور لیگ بڑی اور بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سیزن 2 دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناظرین کا دعویٰ بھی کرے گا۔ لیگ کے بارے میں بہت سے دلچسپ اعلانات ہونے والے ہیں۔
ورلڈ چیمپئین آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان اور بھارت پھر مدمقابل آئیں گے

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments