class="post-template-default single single-post postid-8158 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے، واپس آئے تو باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، یہ آپ کسے لے کر آئے، بشریٰ بی بی کا الزام

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے سب 24 نومبر کے احتجاج کا حصہ بنیں، 24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے احتجاج کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، قانون کے مطابق کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اس ہاتھ کو توڑ دے گی۔

 تونسہ بیراج سے نکلنے والی نہر کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو سعودی عرب سے متعلق بیان دیا گیا وہ پاکستان دشمنی ہے، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور سیاستدان کیسے ہیں۔ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مدد کی ہے، سعودی عرب نے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، غیر مشروط طور پر پاکستان کی مدد کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی دھماکا ہوا تو شاہ عبداللّٰہ نے نواز شریف کا ہاتھ تھام کر کہا پاکستان ہمارا سگا بھائی ہے، آئی ایم ایف میں بھی ہمیں سعودی عرب نے ہی بیل آؤٹ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کے نقصان کا اندازہ نہیں ہے، جو ہاتھ پاک سعودی تعلقات میں رکاوٹ بنے گا وہ ہاتھ توڑ دیں گے، یہ کیسا مذموم سیاسی مفاد ہے جس کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، پرویز مشرف کے دور میں منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا، مشرف دور میں بغیر ٹینڈر کے ٹھیکیدار کے حوالے کیا گیا، سب گواہ ہیں کہ کس طریقے سے غریب عوام کا پیسہ برباد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا، میں یہ نہیں مان سکتی کہ ان کو اس بیان کے نتائج کا اندازہ نہیں ہوگا۔

تونسہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا ایجنڈا خطرناک ہے جس کا شاید ہمیں بھی اندازہ نہیں، ہم دشمنوں سے اپنے آپ کو محفوظ کریں یا اپنے لوگوں سے اپنی حفاظت کریں۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پر پےدرپے حملے کیے گئے، ایک کے بعد ایک احتجاج اوردھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے، لوگ بار باراحتجاج اور دھرنے کی کال پر کان نہیں دھرتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے سے خوشی ہوئی ہے، کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی اورخوشحالی آئے گی، خوشی ہے کہ اس منصوبے کا آغاز نواز شریف کے دور میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو میں سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter