سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ بچہ عدالت میں پیش ہو تو اس کی بات سنیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عدلیہ کو احساس ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچے نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں، ہمارا حال بھی ہیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ججز کو بتانا چاہتا ہوں بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں بچہ پیش ہوتا ہے تو ان کو بات کا موقع نہیں دیتے، ہم کیسز میں بچوں کے والدین کو سن لیتے ہیں۔
Post your comments