پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تو انسٹاگرام پر سیکڑوں سوالات کی لائن لگ گئی۔مداحوں نے اداکارہ سے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کیے جس کے مہوش حیات نے جوابات بھی دیے۔ایک سوال کا مہوش حیات نے جواب دیا کہ اللّٰہ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے۔مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللّٰہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔
اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments