class="post-template-default single single-post postid-10852 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حیدرآباد: بچہ جیل میں بچے سے مبینہ زیادتی، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کیلئے میڈیکل کروایا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter