class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13906 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی، بھابھی کے تہلکہ خیز انکشافات

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ معمہ بنا ہوا ہے، آئے روز اس کیس میں نت نئے موڑ سامنے آ رہے ہیں۔

اب اداکارہ کے بڑے بھائی سہیل اصغر کی اہلیہ منظر عام پر آگئی ہیں اور بھائی بہن میں جائیداد کے تنازعے کا انکشاف کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے متوفیہ کی بھابھی نے کہا کہ حمیرا کے والدین سے تو تعلقات اچھے تھے لیکن اداکاری کے سبب چھوٹے بھائی نوید اصغر کے ساتھ اختلافات تھے، جس کے سبب وہ (حمیرا) کراچی منتقل ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ حمیرا نے کئی بار جائیداد میں اپنا حصہ، گھر میں کھڑی گاڑی مانگی لیکن نوید اصغر نے اسے کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا۔بھابھی نے یہ بھی بتایا کہ جائیداد کے تنازعے پر انہوں نے مجھے اور میرے بچوں کو بھی 5 ماہ قبل گھر سے نکال دیا۔حمیرا کی بھابھی نے انکشاف کیا کہ نوید اصغر میرے شوہر اور اپنی ایک بہن کو ذہنی تناؤ کی ادویات دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب ان سے دب کر رہیں۔بھابھی کے مطابق حمیرا موت سے قبل اگست میں گھر آئی تھی، اس وقت جائیداد کے معاملے پر بھائی سے جھگڑا ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر واپس کراچی چلی گئی، اس کے بعد دوبارہ وہ گھر نہیں آئی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ اپنی بیٹی کو یاد کر کے روتی رہتی تھی، چاہتی تھی کہ وہ گھر واپس آجائے اور آئے روز بات چیت ہوتی تھی لیکن جب گزشتہ برس ہماری آخری بار بات ہوئی اس وقت اسے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی، وہ بہت پریشان تھی اور اپنی ماں سے دعا کا کہا۔اس کے بعد ہماری بات نہیں ہوئی، حمیرا کا اسی دوران انتقال ہوگیا تھا، جب رابطہ نہیں ہوا تو میں نے اپنی ساس سے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کرواتے ہیں لیکن انہوں نے میرے دیور نوید کے خوف سے شکایت نہیں کی کہ اور کہا کہ خاندان کی بندنامی ہوگی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو ان لاک کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے کمرے میں موجود ڈائری میں تمام پاسورڈ لکھے ہوئے تھے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح معلوم ہوسکے گی۔پولیس حکام کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے اپارٹمنٹ سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے قتل کا شک ہو۔ واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی پُرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔ شاہ زیب سہیل نامی کراچی کے شہری نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، عدالت اس معاملے پر ہرممکن قانونی اقدامات کرے۔درخواست گزار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ہے۔

عدالت نے فریقین کو 16 جولائی کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش آٹھ سے دس ماہ پرانی ہے اور تلف ہونے کے آخری مرحلے پر پہنچ چکی تھی۔ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔ بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا بتانا تھا کہ مرحومہ نے ڈیفنس فیز 6 کا فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو چالیس ہزار ماہانہ کرائے پر لیا تھا۔ کرایہ نہ بڑھانے اور عدم ادائیگی پر 13 جون 2021 کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔حمیرا اصغر نے مالک مکان کو ایک سال پہلے گھر خالی کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی تھی۔ دونوں کا رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter