پاکستان سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ محمد عامر نے بتا دیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ سے قبل پیشگوئی کرتے ہوئے بتا دیا کہ پاکستان سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر ان دنوں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران اپنی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عامر بابا کہلائے جا رہے ہیں۔

اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسی صورت میں پہنچ سکتی ہے جب وہ پہلے بولنگ کرے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کے پسِ پردہ سابق فاسٹ بولر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان آج کا میچ جیت سکتا ہے اور کیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے؟

محمد عامر نے کہا کہ بالکل پاکستان آج کا میچ جیت بھی سکتا ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر سکتا ہے، بشرطیکہ پاکستان پہلے بولنگ کرے، اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *