یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے تل ابیب پر داغے گئے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صہیونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔دوسری جانب یمن سےاسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سے کر رہے ہوتے ہیں، امریکا اور دیگر اتحادی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد یمن میں حوثی باغیوں کی قیادت صنعا سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوگئی۔
عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے باہمی رابطے عارضی طور پر بند کردیے ہیں۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ ممکنہ اسرائیلی جوابی حملے کے خطرے کے پیش نظر حوثی باغیوں نے احتیاطی تدابیر اپنائیں ہیں۔حوثی باغیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغا تھا، حملے میں کم از کم 15 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔
Post your comments