class="post-template-default single single-post postid-6690 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حزب اللّٰہ کا تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ، موساد ہیڈکوارٹر نشانہ

لبنان سے حزب اللّٰہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ کردیا، حملے میں موساد ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اسرائیل نے دفاعی نظام سے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز 250 لڑاکا طیاروں نے 2 ہزار سے زائد بم برسائے۔لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 596 ہوگئی ہے، 1800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے۔لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے۔امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کےلیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter