حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے دوران درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔عرب میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 62 سالہ سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے حملہ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے جواب میں ایران پر حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔چند روز قبل حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے بھی اسماعیل ہنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے، حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔
حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، درجنوں راکٹ فائر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments