class="post-template-default single single-post postid-8066 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حزب اللّٰہ کا اسرائیل کے اہم سیکیورٹی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے اہم سیکیورٹی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ 

بیروت سے عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے جنگجوؤں نے تل ابیب کے نزدیک اسرائیلی عسکری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔علاوہ ازیں حزب اللّٰہ نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنانی دیہات کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، جن میں فلیش پوائنٹ قصبہ خیام بھی شامل ہے۔یہ حملے پیر کو تل ابیب پر حزب اللّٰہ کے ایک علیحدہ راکٹ حملے کے بعد ہوئے ہیں جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں انکا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق گولانی بریگیڈ کے تین دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواح میں میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، تل ابیب میں شاپنگ مال کے قریب بھی کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد وسطی اسرائیل میں حملوں کے سائرن بجا دیے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی تل ابیب میں میزائل گرنے سے آگ بھی لگ گئی تھی جبکہ لبنان سے فائر کیے گئے کئی میزائل تباہ کر دیے گئے۔دوسری جانب اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کر دیا۔اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوامِ متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter