لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی ڈرونز اور میزائل سے جوابی حملے کر دیے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر ڈرون حملے حزب کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے۔یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کر دیا اور تل ابیب کے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے حملوں کے جواب میں 40 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔لبنان میں حملوں کے بعد اسرائیلی وزیرِ دفاع نے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
Home / Breaking News, News, World / حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ
حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے، نوکری سے برخاست صحافی سے یکجہتی کے لیے اس کے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو […]
Read More
Post your comments