class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16066 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ہانیہ عامر کی مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان اور ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ہانیہ عامر ان دنوں بنگلادیش میں موجود ہیں جہاں وہ کئی پروموشنل ایونٹس میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔اس دوران ہانیہ عامر ایک مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کی دعوت پر ان کے گھر بھی گئیں۔

اداکارہ نے یوٹیوبر اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوئیں۔ اس ملاقات کی ویڈیو یوٹیوب پر کچھ ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی۔اس موقع پر ہانیہ کو بنگلادیشی گلاب جامن اتنے پسند آئے کہ انہوں نے مذاق میں پوچھا کہ کیا میں کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ لے جاسکتی ہوں۔سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کی عاجزی، رفسان کی مہمان نوازی اور ان کی والدہ کی گرمجوشی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter