پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کے خلاف میدان میں آگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر بھی سوال اُٹھا دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نجی نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے مماثلت رکھتا ہے۔ہانیہ عامر نے خبر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ویڈیوز ان کی نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور کوئی اس پر یقین کر کے دھوکے میں آ سکتا ہے۔انہوں نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا پیجز نے اداکارہ سے اتفاق کیا اور مذکورہ ویڈیوز کو اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا۔دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہم شکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔اس حوالے سے اداکارہ نے خود اور دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئینسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔اگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیگ کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا پھر اداکارہ ہانیہ عامر اور کین ڈول کی جانب سے رپورٹ کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ مذکورہ تمام اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہو چکے ہیں۔
ہانیہ عامر اپنی جعلی ویڈیوز کیخلاف میدان میں آ گئیں
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments