غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی اور ہفتے کو 3 یرغمالی رہا کرے گی۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ادھر لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملے میں حماس کمانڈر شہید ہوگیا۔علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال اور روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔
Post your comments