ہیٹی میں ایک گینگ لیڈر نے تقریباً 110 معمر افراد پر جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کروا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی کی کچی آبادی سیٹے سولے میں مونیل میکانو فیلکس نامی گینگ لیڈر نے اپنے بیٹے کی بیماری پر پادری سے مشورہ کیا، جس نے علاقے کے بزرگوں کو جادو کا مرتکب قرار دیا۔نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک کے مطابق گینگ لیڈر نے پادری کے مشورے پر علاقے کے 110 معمر افراد کو ہلاک کروا دیا، تمام مقتولین کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ لیڈر نے گزشتہ جمعے کو 60 اور ہفتے کو 50 معمر افراد کو قتل کروایا۔
Post your comments