امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن اور شہباز شریف کی ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق ملاقات دوپہر 2 بجے ہو گی جس میں غزہ اور لبنان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن وزیرِ اعظم شہباز شریف کو القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔جماعتِ اسلامی کا وفد وزیرِ اعظم سے 7 اکتوبر کو قومی سطح پر یک جہتیٔ غزہ کا دن منانے کی درخواست کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کو بھی 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر جماعتِ اسلامی اور ذوالفقار بھٹو کا مضبوط مؤقف رہا ہے
۔وزیرِ اعظم ملائیشیا انور ابراہیم کی دعوت پران سے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وفد نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملائشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پر حافظ نعیم الرحمٰن نے انور ابراہیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان جماعتِ اسلامی نے بتایا ہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمٰن کو ملائیشیا آنے کی دعوت بھی دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں گے۔
Post your comments