بالی ووڈ اداکار گووندا گھر میں گولی چلنے سے زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اداکار سے لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے گولی چل گئی جو کہ ان کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ممبئی پولیس کے مطابق گووندا کو آج صبح اپنے ہی گھر پر ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد کچھ دیر کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گووندا کے منیجر نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، حادثہ صبح 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔منیجر کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ شیڈول تھی اور میں ایئر پورٹ پہنچ چکا تھا جبکہ گووندا جی اپنے گھر سے ایئر پورٹ کے لیے نکلنے والے تھے کہ یہ حادثہ ہو گیا۔منیجر کا کہنا ہے کہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گری اور گولی چل گئی جس سے گووندا کی ٹانگ پر زخم آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا شیو سینا کے رہنما بھی ہیں، وہ واقعے کے وقت اپنے جوہو کے گھر میں اکیلے تھے، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کولکتہ میں تھیں۔پولیس کے مطابق سینئر اداکار نے واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے، واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر گھر کے قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر علاج کے بعد وہ واپس آ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مداحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گووندا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گووندا فائرنگ سے زخمی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments